
حیدرآباد۔ شہر کے علاقہ مدھورا نگر میں آٹو ڈرائیورس نے ایک این آر آئی پر حملہ کر کے اس کے پاس سے رقم لوٹ لی۔ ڈیسیلوا نامی این آر آئی شخص چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کے لیے گوا سے حیدرآباد پہنچا۔ اسے چیف منسٹر سے ملاقات کا موقع نہیں ملا۔
وہ جمعہ کی رات جوبلی ہلز سے سکندرآباد جانے کے لیے آٹو میں سوار ہوا۔ اس نے آٹو ڈرائیور سے کہا کہ اس کے پاس ہندوستانی کرنسی نہیں ہے بلکہ یورو ہیں،جس کے بعد آٹو ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے رات 11 بجے ڈیسیلوا کو سنسان مقام پر لے جا کر حملہ کر کے اس کے پاس سے 1200 یورو، لیپ ٹاپ موبائل فون چھین لیا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔
متاثرہ شخص کی شکایت پر مدھورا نگر پولیس نے کیس درج کر لیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا۔حملہ آواروں کی تلاش جاری ہے۔