
وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی کے کاروں کے قافلہ کی گاڑیوں کا نمبر0009سیریز میں الاٹ کیاگیا ہے۔ وزیراعلی کے عہدے کی حلف برداری کے بعد گذشتہ روز پہلی مرتبہ نئی گاڑی میں ریونت ریڈی اسمبلی پہنچے۔
اسمبلی اجلاس کے لئے آنے والے وزیراعلی ریونت ریڈی کو بھی ٹریفک مسائل کا سامنا کرناپڑا۔ وزیراعلی کے جانے کی روٹ پر ٹریفک مسائل کو جاننے کے بعد اعلی حکام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی تیاری کررہے ہیں۔