تلنگانہ حکومت کی جانب سےخواتین کےلئےخوشخبری،9ڈسمبر سے مفت سفر کی سہولت ،جی او جاری

تلنگانہ خواتین کیلئے خوشخبری ہے۔ ریاستی حکومت نے آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کرنے کیلئے جی او جاری کر دیا ہے۔
تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے 6 گیارنٹی میں دو گیارنٹی اسکیموں پر ہفتہ سے عمل کرےگی۔ ریونت ریڈی حکومت 9 ڈسمبر کی دوپہر 1.30 سے ریاست کی خواتین کو ریاست بھر میں مفت بس کی سہولت فراہم کرےگی ۔مہالکشمی اسکیم کے تحت تلنگانہ آر ٹی سی بس میں خواتین حکومت کی جانب سے جاری کردہ شناختی کارڈ دکھا کر بس میں مفت سفر کر سکتی ہیں۔

ہفتہ کی دوپہر میں تلنگانہ کی خاتون وزرا، چیف سکریٹری، خاتون عوامی نمائندوں کی موجود گی میں اسکیم کا آغاز ہوگا۔ بس میں سفر کے دوران خواتین، لڑکیاں اور ٹرانس جنڈز کو حکومت کا شناختی کارڈ کنڈکٹر کو دکھانا ہوگا۔ اور کنڈکٹر سفر کرنےوالی خواتین کو زیرو ٹکٹ دیں گے۔

واضح رہےکہ کانگریس نے ریاست میں اقتدار ملنے پر خواتین کو ریاست بھر میں مفت سفر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس وعدے پر 9ڈسمبرسے عمل کیا جا رہا ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی آروگیہ شری کےتحت علاج کیلئے 10 لاکھ روپئے کا مفت علاج بھی کیا جائےگا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کی تیسری اسمبلی کا پہلا اجلاس کل سے ہوگا شروع

Read Next

کے سی آر کو آپریشن تھیٹر میں لے جایا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular