ناجائز تعلقات کا بھیانک انجام۔ شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، عاشق زخمی

ناجائز تعلقات کا بھیانک انجام ہوا۔ شوہر نے اپنی بیوی اور اس کے عاشق کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان دونوں پر قاتلانہ حملہ کر دیا ۔ جس کے نتیجے میں خاتون کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق شیکھر گوڑ نامی شخص اپنی بیوی 22 سالہ انوشا کے ساتھ جڑچرلہ پدماوتی کالونی میں مقیم تھا۔ اسی دوران انوشا کے ناجائز تعلقات اروند گوڑ نامی نوجوان سے قائم ہو گئے۔ اس بات کا علم خاتون کے شوہر کو ہوگیا اور وہ اپنی بیوی پر نظر رکھے ہوئے تھا۔

آج شیکھر گوڑ کو معلوم ہوا کہ اس کی بیوی اور اس کا عاشق ایک مکان میں تنہا ہیں۔ وہ فوری وہاں پہنچا۔اس نے دروازہ کھٹکھٹا۔ جیسے ہی دروازہ کھولا گیا۔ شوہر نے اپنی بیوی اور اس کے عاشق پر ساتھ لائے ہوئے خنجر سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجہ میں خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کا عاشق زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے‌۔ا

Vinkmag ad

Read Previous

اصلی سونے کی چین چرا کر نقلی چین رکھ دینے والی چالباز خاتون گرفتار

Read Next

ریاست کے عوام کو حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت ،کےسی آر، نائیڈو اور دیگر مدعو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular