
کانگریس پارٹی نے تلنگانہ کےاگلے وزیراعلیٰ پر مہر لگا دی ہے۔ تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ، پی سی سی چیف، اے ریونت ریڈی ہوں گے۔ کانگریس جنرل سکریڑی ، کےسی وینو گوپال نے بتایاکہ کانگریس صدر نے ریونت ریڈی کو تلنگانہ سی ایل پی کا لیڈر، بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تلنگانہ وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تقریب 7 ڈسمبر کو ہوگی ۔ واضح رہے کہ 30 نومبر کو ہوئے تلنگانہ اسمبلی الیکشن میں کانگریس نے64 سیٹ حاصل کرکے اکثریت حاصل کی ۔ سی ایل پی لیڈر پر جاری دو ، دنوں سے تجسس ختم ہو گیا ہے۔ریاستی کانگریس صدر،دہلی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔