آندھراپردیش میں سمندری طوفان میچنگ کا اثر،کئی اضلاع میں بارش، 5 دسمبر کو اےپی سےٹکرائےگاطوفان

جنوب مغربی خلیج بنگال پر بنے سمندری طوفان میچنگ کے زیر اثر آندھراپردیش کے کئی اضلاع میں بارش ہو رہی ہے۔ وشاکھا پٹنم ، مشرقی گوداوری،مغربی گوداوری اضلاع، با پٹلہ، تروپتی ، چتور، نیلور اور کرشنا میں کئی علاقے مسلسل بارش کی وجہ سے زیر آب آگئے ہیں۔
سمندری طوفان میچنگ 5 دسمبر کو اے پی سے ٹکرائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ دباو شدید طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے جو5 دسمبر کی صبح نیلور اور مچھلی پٹنم کے درمیان ساحل کو عبور کرے گا۔اس دوران 80تا 90 کلومیٹر کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان کے اثر سے اوڈیشہ اور اے پی میں شدید سے شدید ترین بارش ہوگی۔ ماہی گیروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں۔ یہ طوفان شمال مغرب کی طرف پیش قدمی کررہا ہے جو بتدریج شمالی تامل ناڈو اور جنوبی ساحل میں شدید طوفان کی شکل اختیار کرلے گا۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا کہ 5 دسمبر کی صبح اونگول اور مچھلی پٹنم کے درمیان یہ طوفان ساحل کو عبور کرے گا۔ شدید طوفان کے ساحل سے ٹکراتے ہی جنوبی ساحلی اور شمالی ساحلی علاقوں میں شدید ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہواؤں کی شدت سے سمندر میں لہریں ایک میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک بلند ہوں گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:کانگریس لیڈروویک وینکٹ سوامی کی ریلی پر بی آرایس کارکنوں کا حملہ

Read Next

حج2024:دسمبر4سے آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کا آغاز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular