
حیدرآباد ۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج میں مجلس نے پہلی جیت درج کرائی۔ چارمینار اسمبلی حلقہ سے مجلس کے امیدوار میر ذوالفقار علی نے اپنے قریبی بی جے پی امیدوار کے خلاف زائد از 20 ہزار ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی۔
مجلس نے چارمینار سے اپنا پہلا کھاتہ کھولا ہے باقی 8 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہے۔ مجلس نے 9 سیٹوں نے اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ ذولفقار علی پہلی مرتبہ اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ وہ سابق میں حیدرآباد کے میئر رہے چکے ہیں۔