بریانی میں چپکلی

حیدرآباد۔ شہر کی ایک ہوٹل سے آن لائن منگوائی گئی بریانی میں چپکلی پائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے علاقہ عنبرپیٹ ڈی ڈی کالونی سے تعلق رکھنے والے آدیتیہ نامی نوجوان نے آن لائن زوماٹو کے ذریعہ چکن بریانی کا آرڈر دیا تھا۔ فوڈ ڈیلیوری بوائے بریانی لے کر اس کے گھر پہنچا۔
چکن بریانی کا پیکٹ جب کھولا گیا تو اس میں چپکلی پائے جانے کی شکایت کی گئی۔ آدیتیہ نے ہوٹل کے ذمہ داروں کو فون پر اس بات کی اطلاح دی تاہم انہوں نے کوئی مناسب جواب نہیں دیا جس پر گاہک اور اس کے ساتھیوں نے آر ٹی سی چوراہا پر واقع ہوٹل کے سامنے احتجاج کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

اسمبلی نتائج سے پہلے تلنگانہ میں کانگریس کی تیاری، اسٹار ہوٹل میں کیمپ

Read Next

تلنگانہ اسمبلی نتائج، کار کی رفتار ہوئی کم۔کانگریس اقتدار کی طرف گامزن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular