
تلنگانہ ہائی کورٹ نے کولاپور کی آزاد امیدوار بیریلکا عرف سریشا کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ہائیکورٹ نے الیکشن مکمل ہونے تک سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔سریشا کی طرف سے منعقدہ عوامی جلسوں کے لیے مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے۔
عدالت نے کہا کہ صرف صرف مسلمہ ساسی جماعتیں کو سیکورٹی دینا کافی نہیں ہے۔ ان امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کی جائے جنھوں نے خطرہ ظاہر کرکےسیکورٹی فراہم کرنے درخواست کی ہے ۔ہائی کورٹ نے کہاکہ پولیس صرف گاڑیوں کی جانچ نہیں کرسکتی، ہائی کورٹ نےتلنگانہ ڈی جی پی، اور الیکشن کمیشن کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ہائی کورٹ نے بیریلکا کو ایک گن مین کے ساتھ سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔