
وزیر ہریش راؤ کا نظام آباد اربن، شیواجی نگر روڈ شو کرتے ہوے بی آر ایس امیدوار کو کامیاب بنائیں ۔ ہریش راؤ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کے سی آر نے بیڑی مزدور کو پنشن دیا تو بی جے پی نے ان پر جی یس ٹی عاید کیا ہے۔ پانی کے لئے ایک وقت بہت مشکلات اٹھاے تھے لیکن اب کوئی مشکل نہیں ہے۔ سڑکوں کی ترقی ہوئی ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کیا شبیر علی ہیاں آکر رہے گے۔
گنیش بگلا جیت جاتا ہے تو وہ یہیں رہ کر خدمت کرے گا۔بی جے پی ریاست میں ایک یا دو سیٹوں تک محدود ہوکر رہے جاے گی۔ کے سی آر جیت گئے تو ترقی جاری رہے گی۔ ریاست میں کار اور انتخابی حلقے میں بھی کار ہوگی تو ترقی تیزی سے ہو گی۔ انہوں نے کہا بی آر ایس حکومت بنے گی تو گیس سیلینڈر صرف 400 روپے میں ملے گا۔ رعیتو بیمہ کے طرز پر ہر خاندان کو 5 لاکھ روپے کا بیمہ ہوگا۔ کے سی آر وزیر اعلی بنے سے پہلے نظام آباد کیسا تھا ۔ اور اب کیسا ہے۔ کانگریس پر بھروسہ کریں گے تو وہ صرف دھوکہ دے گی ۔ اورکچھ بھی نہیں ۔ انھوں نے دعویٰ کیاکہ کے سی آر تیسری بار کامیاب ہوں گے۔