
وزیراعظم نریندر مودی نے فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی ۔انھوں نے اتوار کو ہماچل پردیش کے لیپچا پہنچے جہاں فوج کے مختلف عہدیداروں اور جوانوں سے ملاقات کی ۔
ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛” اپنی بہادر سیکورٹی فورسز کے ساتھ دیوالی منانے کے لیے ہماچل پردیش میں لیپچا پہنچ گیا ہوں۔ فوجیوں میں مٹھائی تقسیم کی ۔ پی ایم نےکہاکہ وہ پچھلے 30-35 سالوں میں ایک بھی دیوالی ایسی نہیں ہے جو انھوں نےفوجی جوانوں کے ساتھ نہ منائی ہو۔ جب وہ نہ پی ایم تھے اور نہ ہی سی ایم، تب بھی دیوالی کے موقع پر سرحد پر جایا کرتا تھے۔