
بی آرایس کے کارگزار صدر و وزیر بلدی نظم نسق تارک راما راو نے ریاست کے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ آنے والے 15 دن تک چوکس رہیں اور جھوٹے پروپیگنڈے پر بھروسہ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے 15 دن کے دوران کانگریس اور بی جے پی نئی نئی سازش کرنے والی ہیں جس سے عوام پریشان ہوں گے۔ جھوٹے پروپیگنڈے کی رپورٹس تیار کرلی گئی ہے اسے دہلی کے قائدین جاری کریں گے۔
ٹی آر نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی ان پندرہ دنوں میں نئی سازشیں کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے بڑے قایدن نئی رپورٹیں تیار کرکے سوشل میڈیا پر جاری کرنے کے درپے ہیں۔ آپ کیا چاہتے ہیں، کے سی آر جو ہماری زندگیوں میں روشنی لائے ہیں۔ یا وہ کانگریس جو پھر سے ریاست میں اندھیرا کردے۔ تلنگانہ کے عوام کو دوبارہ سوچنا چاہیے۔ ان پندرہ دنوں میں نئی نئی سازشیں سامنے آئیں گی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ دو دن کے اندر رپورٹیں تیار کرکے بھیجی جاے گی کہ کالیشورم منہدم ہوگیا ہے۔راہل گاندھی اور مودی سوشل میڈیا کے ذریعے نئی رپورٹیں تیار کرکے دہلی سے بھیجنےوالے ہیں۔ کے سی آر خلاف مرکزی سطح پر ملک میں نئی سازشیں کی جارہی ہیں۔ان پندرہ دنوں سے یہ سازشیں کرتے ہوئے عوام کی سوچ بدلنےکی کوشش کریں گے۔