
کانگریس کی سینٹرل الیکشن کمیٹی نے تلنگانہ اسمبلی الیکشن کیلئے پارٹی امیدواروں کی ایک تیسری لسٹ جاری کی ہے۔۔ اس فہرست میں کانگریس نے سولہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
بی جےپی سے دوبارہ کانگریس میں شامل ہونےوالےلیڈر ڈاکٹر جی وی ویک،کو چنور، تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کےصدر ریونت ریڈی کو، تلنگانہ وزیراعلیٰ کےسی آر کے مقابل ۔ کاما ریڈی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ نظام آباد اربن سے محمد علی شبیر، کریم نگر سے پی سرینواس، کے ٹی آر کےخلاف سرسلہ سے کےکرونا مہیندر ریڈی کو کانگریس نے امیدواربنایا ہے۔ پٹن چیورو سے این مدھو مدھیراج، ونپرتی سے ٹی میگھا ریڈی ، قابل ذکر ہیں۔۔ تیس نومبر کو تلنگانہ اسمبلی کیلئے الیکشن ہونے ہیں۔ اور تین ڈسمبر کوووٹوں کی گنتی ہوگی۔۔