
حیدرآباد: ایک 23 سالہ خاتون، نکیتا ،ترکاپلی منڈل کے ماداپور سے تعلق رکھنے والی ایم ٹیک کی طالبہ ہے، اس کو سینے میں درد کی شکایت پر ای سی آئی ایل کے سریکرا اسپتال منتقل کیا گیا۔ نکیتا اسپتال میں انتقال کر گئی۔ اس کی موت پر اس کے اہل خانہ نے احتجاج کیا ہے، ہسپتال عملے پر طبی غفلت کا الزام لگا یا۔
لواحقین کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی نیکیتا کی موت کا باعث بنی اور الزام لگایا کہ ہسپتال میں کام کرنے والوں کاتعلق ’’میڈیکل مافیا‘‘ سے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال کو فوری طور پر سیل کیا جائے۔ حکام نے ابھی تک خاندان کے الزامات کا جواب نہیں دیا ہے، اور اس کیس کی تحقیقات کی توقع ہے۔