
باپٹلہ: باپٹلہ ڈپو کے ایک آر ٹی سی بس کو ڈرائیور رے پلی سے چرالہ کے جا رہا تھا۔ بس چلاتے وقت ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ ڈرائیور ڈی سمباشیوا راؤ نے بس کا کنٹرول کھو دیا ۔اور بس سڑک سے نیچے اتر گئی اور قریبی کھیتوں میں جا گری۔
بس نے ایک سائیکل سوار، پٹو وینکٹیشور ریڈی کو ٹکر مار دی، جس کے پیروں میں شدید چوٹیں آئیں۔ خوش قسمتی سے بس میں سوار تمام 60 مسافر محفوظ رہے۔ حکام حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں، زخمی سائیکل سوار کو طبی امداد کے لیے لے جایا گیا۔