
حیدرآباد: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تلنگانہ میں آئندہ پنچایت انتخابات کے لیے حتمی ووٹر لسٹ جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں ریاست کے 33 اضلاع کی 12,867 پنچایتوں کے جملہ 1,67,33,584 ووٹر شامل ہیں۔ ووٹرز میں 82,04,518 مرد، 85,28,573 خواتین اور 493 افراد دیگر زمروں سے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ووٹر ڈیموگرافکس دیہی علاقوں میں مردوں کے مقابلے خواتین ووٹرز کی زیادہ تعداد کی نشاندہی کرتی ہے۔اب جب کہ ووٹر لسٹ تیار ہے،لیکن ریاستی حکومت نے ابھی تک وارڈوں اور پنچایتوں کے تحفظات کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ ریزرویشن پالیسی کو حتمی شکل دینے کے بعد ہی انتخابی عمل آگے بڑھے گا۔