
گڈوال: گدوال ضلع کے کے ٹی ڈوڈی منڈل کے گاؤں گووالادین میں پکوڑے پر تنازعہ کے بعد ایک شخص نے ہوٹل کے مالک اور ایک دوسرے راہگیر پر گرم تیل پھینک دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
سب انسپکٹر سرینواس کے مطابق، ملزم ونود، بوجننا گوڑ کے ذریعہ چلائے جانے والے ایک مقامی ہوٹل کے پاس پہنچا اور پکوڑوں کا مطالبہ کیا۔ جب بوجنا گوڑ نے انکار کیا تو دونوں کے درمیان گرما گرم بحث ہو گئی۔ غصے میں، ونود نے بوجننا گوڑ پر گرم تیل پھینک دیا، جو قریب ہی موجود ویریش پر بھی جا گرا۔
واقعے میں دونوں افراد زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد ویریش کی بیوی شنکرما نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ ایس آئی سرینواس نےبتایا کہ معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور معاملے کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہے۔