کوریوگرافر جانی ماسٹر کی پولیس حراست ختم ، چنچل گوڑا جیل منتقل ۔

حیدرآباد: پوکسو ایکٹ اور ایک خاتون ڈانسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے ٹالی ووڈ کوریوگرافر جانی ماسٹر کو ان کی چار روزہ پولیس حراست ختم ہونے کے بعد عدالتی تحویل میں منتقل کردیا گیا۔ نارسنگی پولیس جس نے اس دوران جانی ماسٹر سے پوچھ تاچھ کی تھی، اسے اپرپلی کورٹ میں منتقل کیا، عدالت نے جانی کو 3 اکتوبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ اس کے بعد جانی کو چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا گیا۔

دریں اثنا، اس معاملے میں ایک نیا موڑ اس وقت سامنے آیا جب جانی ماسٹر کی بیوی سملتا نے فلم چیمبر آف کامرس میں شکایت درج کرائی، جس میں خاتون ڈانسر پر ان کے شوہر کو جان بوجھ کر پھنسانے کا الزام لگایا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ ڈانسر نے کام کی آڑ میں جانی سے رابطہ کیا اور پھر محبت کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے ہراساں کیا۔

سملتا نے مزید الزام لگایا کہ ڈانسر گزشتہ پانچ سالوں سے جانی ماسٹر کی زندگی کو مشکل بنا رہی تھی، یہاں تک کہ اسے خودکشی کی کوشش کے دہانے پر دھکیل دیا۔ انھوں نے رقاصہ پر جانی کو اپنے گھر سے دور رکھنے کی کوشش کرنے اور اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا۔ سملتا نے زور دے کر کہا کہ جانی بے قصور ہے اور عدالت میں سچ سامنے آئے گا۔

جانی ماسٹر کی بیوی نے عوام سے عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنے کی بھی تاکید کی، جبکہ ان خبروں کی تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جانی نے اعتراف جرم کر لیا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ یہ رپورٹس جھوٹی اور گمراہ کن ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کےٹی آر،بیمار،حیڈرا متاثرین سے ملاقات سے قاصر، تعاون کا یقین دلایا

Read Next

موسی ندی کےقریب انہدام کے خلاف مظاہروں کے درمیان گاندھی بھون میں سیکورٹی سخت ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular