چنئی کسٹمز نے پونگولیٹی ہرشا ریڈی کو 100 کروڑ روپے کی لگژری گھڑیوں کی اسمگلنگ کیس میں طلب کیا

حیدرآباد: چنئی کسٹمز نے تلنگانہ کے ریونیو منسٹر پونگولیٹی سرینواس ریڈی کے بیٹے پونگولیٹی ہرشا ریڈی کو اعلیٰ قیمت کی گھڑیوں کی اسمگلنگ کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر طلب کیا ہے۔ 5 فروری کو منظر عام پر آنے والے اس کیس میں ہانگ کانگ میں مقیم ایک ہندوستانی شہری محمد فہردین مبین سے دو لگژری گھڑیاں ضبط کی گئی تھیں ایک Patek Philippe 5740 اور ایک Breguet 2759 – مبین سنگاپور سے چنئی پہنچے تھے۔

 

ضبط کی گئی گھڑیوں کی مالیت کسٹمز نے 1.73 کروڑ روپے بتائی ہے۔ خاص طور پر، Patek Philippe 5740 کا ہندوستان میں کوئی قانونی طورپر ڈیلر نہیں ہے، اور Breguet 2759 فی الحال ہندوستانی مارکیٹ میں اسٹاک نہیں ہے، ۔چنئی کسٹمز نے سرکاری پریس ریلیز میں یہ بات بتائی۔

 

کسٹمز کی جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ہرشا ریڈی نے مبینہ طور پر مبین سے گھڑیاں ایک ثالث الوکم نوین کمار کے ذریعے خریدی تھیں، جن سے کسٹمز نے 12 مارچ کو پوچھ تاچھ کی تھی۔ کسٹمز ذرائع نے بتایا کہ حوالات کے ذریعے روٹ کیا گیا۔

 

جب کہ ہرشا ریڈی نےان الزامات کی تردید کی ہے، انہیں “بے بنیاد” قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے، مدراس ہائی کورٹ نے 18 مارچ کو مشاہدہ کیا کہ کیس ریکارڈ کے مطابق، وقت کے ساتھ اسمگلنگ آپریشن کی کل قیمت 100 کروڑ روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔ اس کیش میں ہرشا ریڈی کے ملوث ہونے کی جانچ جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

نرساپور کے قریب دو کالج بسوں میں تصادم، ڈرائیور کی موت، 20 طلباء زخمی

Read Next

موسیٰ ندی کےکنارے آباد افراد نے سروے روک دیا، آپریشن موسیٰ انہدام کے خلاف احتجاج ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular