
حیدرآباد: ضلع میدک کے نرساپور کے قریب ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ جمعہ کو بی وی راجو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں ایک ڈرائیور جاں کی موت ہوگئی اور 20 سے زائد طلباء زخمی ہوئے۔
ڈرائیور کی شناخت ناگاراجو کے طور پر کی گئی، ناگا راجو علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے میں ملوث ایک اور ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
زخمی طلباء کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکام نے تصادم کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔