
حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈی جی پی ڈاکٹر جتیندر نے حالیہ پیش رفت پر حیدرآباد، سائبرآباد اور رچاکونڈہ کے پولیس کمشنروں کے ساتھ ایک کانفرنس کی۔ میٹنگ کے دوران، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حیدرآباد کے سہ فریقی کمشنریٹس میں امن و امان کو برقرار رکھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ڈاکٹر جتیندر نے واضح کیا کہ امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ حیدرآباد اور تلنگانہ میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے سختی سے کہا کہ حیدرآباد کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو نہیں بخشہ جائےگا۔
ڈی جی پی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تلنگانہ پولیس کی شبیہ کو ہر وقت اور ہر حال میں محفوظ کیا جانا چاہئے۔
One Comment
[…] ڈی جی پی جیتندر نے امن و امان کی خلاف ورزیوں کے لیے صفر ر… […]