
سیلاب متاثرین کسانوں سے مرکزی وزیر کی ملاقات
سیلاب متاثرین کسانوں سے مرکزی وزیر کی ملاقات
وجےواڑہ: مرکزی وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان نے جمعہ کو آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کے سیلاب زدہ علاقہ اکیسرپلی کا مسلسل دوسرے دن بھی دورہ کیا۔ انھوں نےبڈمیرو نہر کے سیلاب سے متاثرہ کسانوں سے ملاقات کی۔ فصل نقصانات کا جائزہ لیا۔
چوہان نے کسانوں کو حکومت کی جانب سے ممکنہ مدد کی یقین دہانی کرائی۔ انھوں کہاکہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقہ کا دورہ کر ہے ہیں۔ اور کسانوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر نے زور دے کر کہاکہ وہ کسانوں کے مسائل کو سمجھ سکتے ہیں آٹھ دن کی بارش نے بشمول دھان کے تمام فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو دونوں اس آفات سماوی کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔انھوں نے حکومت کی جانب سے کسانوں کا سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چوہان نے کسانوں کومزید مضبوط ہونے اور امید کا دامن نہیں چھوڑنے پر زور دیا۔ چوہان کے ساتھ ریاستی وزیر اچن نائیڈو، رکن پارلیمنٹ پورندیشوری اور دیگر موجود رہے۔ بعد ازاں وفد نے تصویری نمائش کا مشاہدہ کیا۔
One Comment
[…] مرکزی وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان نے سیلاب متاثرہ ضلع… […]