
حیدرآباد: سائبرآباد پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ تمام آئی ٹی اور آئی ٹی سے چلنے والی خدمات (آئی ٹی ای ایس) کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ
https://telanganakhabar.in/telangana/red-alert-issued-in-telangana-as-depression-triggers-heavy-rainfall-across-the-stateملازمین کو 2 ستمبر (پیر) کو گھر سے کام کرنے کی ترغیب دیں، مسلسل بارش اور محکمہ موسمیات کے ذریعہ جاری کردہ ریڈ الرٹ کی روشنی میں سائبرآباد کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس (ٹریفک) ڈی جوئل ڈیوس نے ایڈوائزری جاری کی ۔ ایڈوائزری میں ملازمین کی حفاظت اور بہبود کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ڈی جوئل ڈیوس نے اس بات پر زور دیا کہ گھر سے کام کرنے سے شدید موسمی حالات کے دوران سفر سے منسلک خطرات کم ہو جائیں گے۔ مزید برآں، اس اقدام سے ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے اور ہنگامی خدمات کو بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنے کو یقینی بنانے کی توقع ہے۔ اس ایڈوائزری کا مقصد خطے میں جاری موسلادھار بارشوں کی وجہ سے ممکنہ خطرات اور رکاوٹوں کو روکنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
تلنگانہ میں ریڈ الرٹ۔ اگلے پانچ دنوں تک بھاری بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
بارش کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے سیکرٹریٹ میں خصوصی کنٹرول روم
سیلاب متاثرین کی امدادی کاروائیوں کے لیے ہیلی کاپٹر، این ڈی آر ایف ٹیمیں تعینات