
ورنگل: سدی پیٹ میں پولس افسر کے بیٹے کو سرعام بے حیائی اور مارپیٹ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ سدی پیٹ کے اسسٹنٹ رورل سرکل انسپکٹر (اے آر سی آئی) پورن چندر کے بیٹے ہرشا کو قاضی پیٹ چوراہے پر ایک واقعہ کے بعد ورنگل میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ہرشا پر الزام ہے کہ اس نے سرعام پیشاب کیا تھا۔ جب ایک کار ڈرائیور نے اس کا سامنا کیا تو ہرشا اور اس کے دوستوں نے، مبینہ طور پر نشہ کے زیر اثر، ڈرائیور پر جسمانی طور پر حملہ کیا۔ پولیس ذرائع کا خیال ہے کہ واقعہ کے وقت ہرشا کے دوست بھی نشہ میں تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔