جہان آباد کے مندر میں بھگدڑ سے 7 کی موت،حکومت نے کیا معاوضہ کا اعلان

بہار کے جہان آباد میں اتوارکی دیر رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ مخدوم پور کے وناور میں بابا سدھیشور ناتھ مندر کے باہر بھگدڑ میں 7 افراد کی موت ہوئی۔ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

بتایا جارہا ہے کہ 12 اگست کو ساون کا چوتھا سوموار یعنی پیر ہے اور عقیدت مند لوگ مندر میں پانی چڑھانے پہنچے تھے۔ رات ایک بجے کے بعد بھیڑ جمع ہو گئی اور بھگڈر مچی۔ مرنے والوں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں۔زخمیوں کو مقامی مخدوم پور اسپتال اور جہان آباد صدر اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ راحت اور بچاؤ کا کام کیا۔

مندر میں موجود ایک عقیدت مند نے بتایا کہ رضاکاروں نے ایک پھول بیچنے والے کی لڑائی کے بعد لاٹھی چارج کیا۔ اس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی نہیں تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ پولیس انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا ہے۔

جہان آباد کے سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) وکاش کمار نے اس بات سے انکار کیا کہ این سی سی کے رضاکاروں نے بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال کیا۔

واضح رہےکہ ساون کے مہینے میں بابا سدھیشور ناتھ مندر میں پانی یعنی جل چڑھانے کے لیے ایک بڑی بھیڑ ہوتی ہے۔ پیر کےدن بھیڑ بڑھ جاتی ہے۔ اس کے پیش نظر گزشتہ اتوار کی رات سے ہی لوگوں کا ہجوم پانی چڑھانے کے لیے پہنچنا شروع ہو گیا۔

ادھر بہار کےوزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حادثہ میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو 4 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ریونت ریڈی نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری پر مثبت بات چیت کے ساتھ کوریا کے دورے کا آغاز کیا۔

Read Next

میڑچل : ٹرین کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular