تلنگانہ میں بھی تلگودیشم کو ملے گا اقتدار، چندرا بابو نائیڈو

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے کہا ہے کہ تلگو دیشم پارٹی مستقبل میں تلنگانہ میں برسراقتدار آئے گی۔

ٹی ڈی پی سربراہ، نے ہفتہ کو حیدرآباد میں پارٹی دفتر این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں پارٹی کی تلنگانہ یونٹ کے قائدین کے ساتھ میٹنگ کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے پارٹی کو مضبوط بنانے اور تلنگانہ میں پارٹی کے امکانات کو بحال کرنے سمیت مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائیڈو نے کہاکہ ناگزیر حالات کی وجہ سے پارٹی نے تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔ تاہم، آنے والے بلدیاتی انتخابات پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم 15 دنوں میں شروع کی جائے گی۔اس مہم کے بعد تلنگانہ ٹی ڈی پی کے نئے صدر کے تقرری کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹی ڈی پی سربراہ نے پارٹی قائدین کو یہ بھی یقین دلایا کہ وہ ہر دوسرے ہفتہ اور اتوار کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کے ٹی آر نے سُنکی شالا پراجکٹ حادثہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا

Vinkmag ad

Read Previous

جگتیال: میٹ پلی پولیس نے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کیا 20 موٹر سائیکلیں برآمد

Read Next

جھیلوں پر غیر مجاز تعمیرات اور قبضوں کو ہٹایا گیا۔ HYDRA کی انہدامی کاروائی

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular