آئی ٹی کمپنی کاگنی زینٹ حیدرآباد میں کرےگی سنٹرقائم،15ہزارافراد کیلئے روزگار

وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی اورریاستی وزیرانفارمیشن سریدھر بابو نے امریکہ کے دورہ کے موقع پر مشہور آئی ٹی کمپنی کاگنی زینٹ، کے، سی ای او اوردیگر ذمہ داروں سے ملاقات کی۔ اور تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات کے دوران کمپنی نے حیدرآباد میں نیا سنٹر قائم کرنے سے اتفاق کیا۔ اور مزید 15 ہزار افراد کے لیے روزگار کےمواقع پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت آئی ٹی شعبہ کے لیے مثبت ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے مرکز کے قیام کے ساتھ ہی تمام عالمی ٹکنالوجی والی کمپنیاں حیدرآباد کو اپنی اہم منزل کے طور پر منتخب کریں گی۔

کمپنی کے نمائندوں نے حیدرآباد کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے دوسرے درجے کے شہروں میں آئی ٹی خدمات کو وسعت دینے کے ریونت ریڈی کی تجویز پر اپنے مثبت رویہ کا اظہار کیا۔ وزیرآئی ٹی سریدھر بابو نے کہا کہ تمام سرکردہ ٹیک کمپنیاں پہلے ہی حیدرآباد کی طرف دیکھ رہی ہیں اور یہاں ایک نیا مرکز قائم کرنے کا اس کمپنی کے فیصلہ سے حیدرآباد کی ترقی میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

وی ہب نے امریکی فرم’ ڈبلیو ایچ کےِ’ سے 105 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

اقوام متحدہ اور امریکہ نے بنگلہ دیش میں اقتدار کی پُرامن منتقلی پر زور دیا

Read Next

والش کارا ایک فراڈ کمپنی بی آر ایس کا دعویٰ ۔ سی ایم ریونت ریڈی پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular