
بہار کے اسکولوں میں بھی امریکہ کی طرح گن کلچر دیکھا جارہا ہے۔ بہار کے ایک پرائیوٹ اسکول میں ایک نرسری کے 5 سالہ طالب علم نے تیسری جماعت میں زیر تعلیم 10 سالہ لڑکے پر گولی چلا دی۔ لڑکا زخمی ہو گیا ۔گولی لڑکے کے بائیں ہاتھ کے کلائی کے قریب لگی۔ لڑکے کی حالت مستحکم ہے۔
یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح ضلع سپول کے تروینی گنج علاقے کے سینٹ جان اسکول میں پیش آیا۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اسکول میں صبح 9 بجے جب اسمبلی شروع ہوئی اس وقت نرسری کے چھ سالہ طالب علم نے تیسری کلاس کے دس سالہ طالب علم پر فائر کر دیا۔ خوش قسمت سے لڑکے کی جان بن گئی۔
بتایا جاتا ہے کہا کہ بچہ بیگ میں پستول چھپا کر اسکول آیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ بچہ کے پاس پستول کہاں سے آئی اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے
اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور حکام اس واقعے کے ارد گرد کے حالات کی چھان بین کر رہے ہیں تاکہ یہ سمجھ سکیں کہ سیکوریٹی میں کوتاہی کیسے ہوئی۔ پولیس بندوق چلانے والے لڑکے اور اس کے والد کی بھی تلاش کر رہی ہے، جو اس کیس میں ملوث ہو سکتے ہیں۔
اس واقعہ کی خبر پھیلتے ہی گاؤں والوں نے اسکول میں ہنگامہ کھڑا کردیا۔ اس واقعہ سے والدین اور سرپرستوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ بہت سے لوگ احتجاج کرنے کے لیے اسکول میں جمع ہوئے اور انتظامیہ سے جوابدہی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اسکول میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگائے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ضلع بھر کے اسکولوں کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ طلبہ کے بیگز کی سخت جانچ پر عمل درآمد کریں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:
دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ، کیجریوال منیش سیسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع