چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب، پل گرنے سے 11 افراد ہلاک، 30 لاپتہ

چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث پل گرنے سے 11 افراد ہلاک اور 30 لاپتا ہو گئے۔ شمال مغربی چین کے شانزی صوبے میں ایک ہائی وے پل جمعے کی رات کو تیز بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث دریا پر بنا پل گرگیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق پل گرنے کے بعد اب تک 20 گاڑیاں نہیں مل سکیں جبکہ 30 افراد بھی اب تک لاپتہ ہیں، ہلاک 11 افراد کی لاشیں 5 مختلف گاڑیوں سے ملیں۔

رپورٹ کے مطابق شمالی اور وسطی چین کے بہت سے علاقے ان دنوں شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں جس سے کافی نقصان ہوا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بے قابو کار نے دی لاری کو ٹکر، انجینئرنگ کے3 طلبا ہلاک 2 زخمی

Read Next

تلنگانہ حکومت آئندہ بجٹ اجلاس میں جاب کیلنڈر جاری کرے گی۔ریونت ریڈی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular