تلنگانہ:ضلع جگتیال میں ڈگری کی طالبہ نے خودکشی کرلی

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ڈگری کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ضلع کے شکاپور میں منگل کی شام پیش آیا۔پولیس کے مطابق19سالہ رنگم پوجیتا نے اس وقت گھر میں پھانسی لے لی جب اس کے گھر والے باہر گئے ہوئے تھے۔ جب وہ گھر واپس آئے تو انہوں نے اسے پھانسی سے لٹکا ہوا پایا۔

رنگم پوجیتا نے اپنا انٹرمیڈیٹ مکمل کیا تھا، کریم نگر شہر کے ایک پرائیویٹ کالج میں ڈگری سال اول میں تعلیم حاصل کررہی تھی۔اس کی کسی بھی سہیلی نے اس کے ساتھ داخلہ نہیں لیا تھا جس کی وجہ سے وہ مایوس تھی۔اس کا باپ
خلیج میں ملازمت کرتاہے جبکہ اس کی ماں سبزی فروش ہے۔

 

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:گلے میں تولیہ کے اتفاقی طورپر لپٹ گیا۔ بینائی سے محروم طالب علم کی موت

Read Next

تیندوے کے حملہ میں بچھڑاہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular