
تلنگانہ کے شاد نگر میں صنعتی علاقہ کی ساؤتھ گلاس پرائیویٹ لمیٹڈ میں گیس کمپریسر پھٹنے سے کم از کم چھ کی موت ہو گئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمی کارکنوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکہ جمعہ کو تقریباً 4.30 بجے ہوا۔
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے ڈسٹرکٹ کلکٹر کو زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا اور انہیں سخت نگہداشت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ شام 5 بجے کے قریب کیمیکل ری ایکٹر میں اس وقت دھماکہ ہوا جب ایس بی آرگینکس کیمیکل کمپنی میں تقریباً 20 کارکن ڈیوٹی پر تھے۔
اس واقعہ پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے بی آر ایس کے کارگزار صدر، کے ٹی راما راؤ نے کہا، ’’شاد نگر میں ساؤتھ گلاس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ہولناک حادثے میں 6 کارکنوں کی موت کے بارے میں جان کر صدمہ ہوا‘‘۔
کے ٹی آر نے ٹوئٹ کیا، ’’مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی‘‘۔ بی آر ایس لیڈر نے تلنگانہ حکومت سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر مکمل حفاظتی آڈٹ کرے اور تمام صنعتی علاقوں میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان کا جائزہ لے تاکہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔