تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے سیاسی فائدے کے لیے ڈی ایس سی نوٹیفکیشن جاری کیا:آرکرشنیا

بی سی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قومی صدر آر۔ کرشنیا نے الزام لگایاکہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے سیاسی فائدے کے لیے ڈی ایس سی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اساتذہ کے اہلیتی امتحان ٹیٹ کے فوری انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے طلباء نے حیدرآباد میں اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے دفتر کا گھیراؤ کیا۔

طلباء کے ساتھ آر۔ کرشنیا نے احتجاج میں حصہ لیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر تنقید کی کہ وہ بغیر ٹیٹ کے ڈی ایس سی کا اعلان کیسے کر سکتی ہے؟ انہوں نے انتباہ دیا کہ ڈی ایس سی کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور ٹیٹ کا انعقاد کیا جائے بصورت دیگر بیروزگاروں کے ساتھ جدوجہدمیں شدت پید اکی جائے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

نائب وزیراعلی تلنگانہ کی توہین کامعاملہ،بی آرایس مگرمچھ کے آنسوبہارہی ہے:ملوروی

Read Next

صدر جمہوریہ نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججس کو مستقل جج مقرر کرنے کے احکام جاری کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular