حادثہ میں دونوں ہاتھ گنوانے والے شخص کو ملے دوبارہ ہاتھ ۔خاتون نے دیا عطیہ،12 گھنٹوں سرجری کامیاب

نئی دہلی : حادثہ میں دونوں ہاتھوں سے محروم ہوجانے والے شخص کو دوسری خاتون کے ہاتھ لگائے گئے۔تفصیلات کے مطابق 45 سالہ شخص 2020 میں ٹرین حادثہ میں اپنے ہاتھ کھو بیٹھا اورتب سے وہ معذوری کی زندگی گزاررہا تھا۔

اسی دوران جنوبی دہلی کے ایک اسکول میں کام کرنے والی مینا مہتا کاحال ہی میں برین ڈیڈ ہوگیا۔ خاتون نے مرنے کے بعد اپنے اعضاء عطیہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ خاتون کی وصیعت کے مطابق اس کے ہاتھ دہلی کے ایک پینٹر کو عطیہ کئے گئے۔

دہلی گنگارام ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے قریب 12 گھنٹوں تک کامیاب آپریشن کرتےہوئے اس خاتون کے ہاتھ 45 سالہ شخص کو لگائے۔ ڈاکٹرس کی محنت رنگ لائی ۔ پینٹر نے سرجری کے بعد ڈاکٹروں کے ساتھ تصویر کھنچواتے ہوئے اپنے ہاتھوں کے انگوٹھوں کو ہلایا۔

ڈاکٹرس کے مطابق پیشہ سے پینٹر مذکورہ شخص اب بہت جلد اپنے کام پر واپس ہوسکتا ہے اوروہ دوسروں کی طرح کام بھی کرسکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سیل فون کیلئے قتل

Read Next

بس کی سہولت نہ ہونے سے طلبا اسکول جانے کیلئے ٹریکٹر میں سوار ہونے پر مجبور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular