
بیٹے نے جائیداد کے لیے ماں کی بُری طرح پٹائی کردی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اس شخص کی شناخت نہیں ہوسکی جس نے اپنی ماں کو گھسیٹا، اس کی بُری طرح پٹائی کردی۔ساتھ ہی اس نے اپنے باپ پر بھی حملہ کردیا۔
بتایاجاتا ہے کہ یہ شخص جائیداد اس کے نام کرنے کے لئے ماں باپ پر دباو ڈال رہا تھا تاہم ان کے انکا ر پر اس نے ان پر حملہ کردیا۔ماں اورباپ پر بُری طرح حملہ کیا۔
یہ ویڈیو وہاں ٹہرے ہوئے کسی شخص نے لیتے ہوئے اس کو سوشیل میڈیا کے مختلف پلٹ فارمس پر وائرل کردیا جس کے بعد اس ویڈیو کو دیکھنے والوں نے شدید برہمی کااظہار کیا۔انہوں نے اس شخص پر شدید برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔