سڑک حادثہ میں بہار کے دو افراد ہلاک

ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بہار سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب پیش آیا۔ ضلع کے اینولا علاقہ میں تیز رفتار بے قابو کار نے بائیک کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر لیا اورجانچ شروع کردی۔ بہار سے تعلق رکھنے والے مہلوکین یہاں روزگار کیلئے آئے تھے۔ اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ مہلوکین کا تعلق بہار کے کس علاقہ سے تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:تین بچوں کے قتل کے بعد باپ کی خودکشی

Read Next

اے پی:بیٹے نے جائیداد کے لیے ماں کی بُری طرح کی پٹائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular