خوفناک سڑک حادثہ میں تین نوجوان جاں بحق دیگر تین زخمی

ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ اندول منڈل کے ماسان پلی اور ڈاکورو مواضعات کے مضافات میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جوگی پیٹ سے تعلق رکھنے والے چھ نوجوان ڈاکورو کے مضافات میں واقع ہوٹل میں پیر کی رات چائے پینے کے بعد جوگی پیٹ واپس ہو رہے تھے۔

ماسان پلی کے پاس ان میں سے ایک کو ضرورت سے فارغ ہونے کے لئے کار سڑک کے کنارے کھڑی کی۔ اسی دوران عقبی سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹپر نے کار کو ٹکر دے دی۔ کار کے سامنے موجود چار نوجوان گاڑی کی زد میں اگئے جس کی وجہ سے ان میں سے تین کی موقع پرموت ہو گئی۔
مہلوکین کی شناخت واجد حاجی اور مکرم کے طور پر کی گئی ہے جبکہ رضوان نامی نوجوان زخمی بتایا گیا ہے۔ کار میں بیٹھے ہوئے مزید دو نوجوان بھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے جوگی پیٹ کے گورنمنٹ ہاسپٹل لے جایا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

آسام کا نوجوان حیدرآباد میں گرفتار۔ چار کیلو گانجہ ضبط

Read Next

پرجا بھون کے پاس نوجوان کا ہنگامہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular