
ریاست تلنگانہ میں پولیس عہدیداروں کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ طور پر 13 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے تبادلے کئے گئے۔
اے سی بالا گنگی ریڈی کو اے سی پی اسپیشل برانچ حیدرآباد ،ایس سارنگا پانی کو ڈی ایس پی، ٹی ایس پی اے مقرر کیا گیا ہے۔ ایس وی راگھویندر راو کو اے سی پی اسپیشل برانچ راما گنڈم، وی امیندر کو اے سی پی، سی سی آر بی کوتہ گوڑم، ایس بھیم ریڈی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس پی سی ایس اینڈ ایس، ڈی پرانیت کمار کو ڈی ایس پی، ڈی سی آر بی راجنا سرسلہ مقرر کیا گیا ہے۔
کے سرینواس ریڈی، بی رویندر ریڈی، یادگیری، سدھیر،وشوا پرساد، کملا کر ریڈی اور جگن ناتھ ریڈی کے بھی تبادلے کردئیے گئے۔