میڈارم جاترا جانے والی آرٹی سی بس کی لاری سے ٹکر،بعض افراد زخمی

میڈارم جاترا جانے کے دوران تلنگانہ کے ضلع جئے شنکر بھوپال پلی میں آرٹی سی بس اور لاری کے ٹکرانے کے نتیجہ میں لاری ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوگیا۔

یہ حادثہ میڈی پلی کے جنگلاتی علاقہ میں کٹارم-بھوپال پلی مین روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب منچریال ڈپو سے میڈارم کی طرف آنے والی ایک آر ٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس کوئلے سے لدی لاری سے ٹکرا گئی۔

اس حادثہ میں لاری ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ آر ٹی سی ڈرائیور اور دیگر مسافرین معمولی زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے بھوپال پلی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثہ کے وقت آر ٹی سی بس میں 50 مسافر سوار تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

رشوت معاملہ۔ محکمہ قبائلی بہبود کی ایگزیکٹیو انجینئر کے مکان کی تلاشی،خاتون عہدیدار گرفتار

Read Next

آندھراپردیش کے تروملامیں ٹریکٹر بےقابو۔ دو شردھالوزخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular