ڈی ایس سی۔2008 کے امیدوار ملازمت کیلئے وزیراعلی تلنگانہ کی قیامگاہ پہنچے

ڈی ایس سی۔2008 کے امیدوار ملازمت کامطالبہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں وزیراعلی ریونت ریڈی کی قیامگاہ پہنچے۔انہوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہائی کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا تاہم اُس وقت کی بی آرایس حکومت نے اس فیصلہ کے باوجود ان کو ملازمت پر نہیں رکھاجس کے نتیجہ میں ان سے ناانصافی ہوئی۔

ڈی ایس سی۔2008 کے امیدواروں نے کہا کہ اس سے قبل ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ان کو اندرون 6ہفتے ملازمت دی جائے۔ امیدواروں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پچھلی حکومت نے انہیں دس سال تک نظر انداز کیا۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت عدالتی فیصلے پر فوری عمل کرے۔

Vinkmag ad

Read Previous

وشاکھاپٹنم میں بحری مشق میلان کا آغاز

Read Next

تلنگانہ کابینہ کی توسیع، اندرون دو دن وزیراعلی کا دورہ دہلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular