دہلی : شویتا نے اپنی ماں کے گھر چوری کیلئے برقعہ کا کیا استعمال

شیوتا نامی خاتون نے برقعہ پہن کر اپنی ہی ماں کے گھر میں چوری کی واردات انجام دی۔ 30 جنوری کو دہلی کے اتم نگرسے تعلق رکھنے والی کملیش نامی خاتون کے مکان سے ایک لاکھ 25 ہزارروپئے نقد رقم کے علاوہ طلائی زیورات اورقیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں کملیش نے پولیس سے شکایت کی۔

تحقیقات کے دوران پولیس نےجب سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ ایک برقعہ پوش خاتون نے چوری کی واردات انجام دی ہے۔ چور کوئی اورنہیں بلکہ شکایت کنندہ خاتون کی بیٹی 31 سالہ شویتا ہے۔ کملیش کو دو بیٹیاں بتائی گئی ہیں جن میں سے بڑی شویتا کی شادی ہوگئی جبکہ چھوٹی بیٹی خانگی ملازمت کرتے ہوئے ماں کے ساتھ رہتی ہے۔

ملزمہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا تو اس نے اقبال جرم کرلیا۔ ذرائع کے مطابق شویتا کو اس بات کی جلن تھی کہ اسکی ماں اس سے زیادہ اس کی چھوٹی بہن کو چاہتی ہے اسی مخاصمت کی بنا پر اس نے اپنی ہی ماں کے مکان میں برقعہ پہن کر چوری کی واردات انجام دی۔

Vinkmag ad

Read Previous

اترکھنڈ کابینہ میں یکساں سیول کوڈمسودہ بل کی منظوری

Read Next

پداپلی کے سابق رکن اسمبلی بی راج ملو چل بسے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular