
بی آر ایس پارٹی کا ایک اجلاس آج حلقہ اسمبلی سرسلہ میں منعقد ہورہا۔ پارٹی کے کارگزار صدر تارک راما راؤ، سابق رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار، ایم ایل سی ڈی سر ینواس اس اجلاس میں شریک ہیں ۔
پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے مقصد سے اسمبلی حلقوں میں بی آر ایس پارٹی کا توسیع اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔ اسی کے حصہ کے طور پر سرسلہ میں یہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں کے ٹی آر عام انتخابات میں پارٹی کی کامیابی سے متعلق کارکنوں کو ضروری ہدایات دے رہے ہیں۔