کرناٹک،شیموگہ: جئے سری رام کے جواب میں خاتون نے لگائے ” اللہ اکبر ” کے نعرے

رام۔مندر کے افتتاح کےموقع پر کرناٹک کے شہر شیموگہ میں چند افراد پر مشتمل ہندو بھیڑ نے ایک برقعہ پوش مسلم خاتون کو گھیر کر اسے ہراساں کرنے کے لیے ” جے شری رام ” کے نعرے لگائے۔ لیکن خاتون نے جواب میں اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔

تفصیلات کے مطابق کرناٹک کے شیموگہ میں پیر کے روز رام مندر کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک مسلم خاتون اور کچھ ہندو کارکنوں کے درمیان بحث کے بعد کچھ منٹوں کے لیے تناؤ کا ماحول رہا۔ٹائمس ناو کی رپورٹ کے مطابق زعفرانی تنظیموں سے وابستہ کارکن ضلع کے ایس این سرکل پر پرساد تیار کر رہے تھے اور ایک برقعہ پوش خاتون  اپنے بچے کے ساتھ وہی پر رکی تھی۔

اسی دوران زعفرانی تنظیموں کے کارکنوں نے جے ایس آر، کے نعرے لگائے اور جواب میں خاتون نے ’’اللہ اکبر‘‘ کا نعرہ لگایا۔ جس کے ساتھ ہی علاقہ میں اچانک کشیدگی پیدا ہوگئی ۔

خاتون کے والد سید عباس نے کہا کہ ان کی لڑکی انجو کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ خاتون شوہر سےتنازعہ کے بعد گزشتہ دس مہینوں سے ان کے ساتھ ہے۔ 2016 میں انجو کی شادی ہوئی تھی۔ انھیں تین بچے بھی ہیں۔ 2018 سے وہ بیمار ہے۔ بیماری کی وجہ سے وہ جلد غصہ ہو جاتی ہے۔ شادی سے پہلے وہ پرائیوٹ اسکول میں ٹیچر تھی۔

سید عباس نے بتایا کہ جیسے ہی آج وہ گھر سے باہر نکلی،انھوں نے اس کا پیچھا کیا۔ لیکن وہ انھیں نہیں ملی۔ اس کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ سید عباس کا کہنا ہےکہ ابھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے انجو کو گرفتار کیا ہے۔ شیموگہ کے ایس پی ، جی کے میتھن نے بتایا کہ معاملہ کی جانچ جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی آر ایس کے کار گزار صدر، تارک راما راؤ کا نیا لُک

Read Next

حیدرآباد : مادھاپور پولیس اسٹیشن میں گیس سلنڈرس پھٹ پڑنے سے آتشزدگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular