
حیدرآباد، بی آر ایس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر داسوجو شراون نے چیف منسٹر اے ریونتھ ریڈی پر سخت حملہ کیا، اور ڈاوس میں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) میں سرمایہ کاری کے وعدوں کی قانونی حیثیت پر شک ظاہر کیا۔ انہوں نے کانگریس پارٹی پر اڈانی گروپ کو لیکر دوہرے معیار پر بھی سوال اٹھائے ۔
شراون نے کہا کہ جہاں ایک طرف کانگریس لیڈر راہول گاندھی گوتم اڈانی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کے رابطوں کو نشانہ بناتے ہیں، کانگریس کے سی ایم ریونت ریڈی نے تلنگانہ میں اڈانی گروپ کا سرخ قالین پر استقبال کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانگریس پارٹی کو اڈانی پر اپنا موقف واضح کرنا چاہیے۔
شراون نے کہا کہ ریونت ریڈی کی نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقات کے بعد تلنگانہ میں اڈانی گروپ نے تلنگانہ میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ اس پر بھی وضاحت ہونی چاہئے۔
ہفتہ کے روز تلنگانہ بھون میں پارٹی لیڈر منے کرشنک کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شراون نے کہا کہ ریونت ریڈی جھوٹ کی بنیاد پر اقتدار میں آئے اور اب بھی جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔ انہوں نے بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے تاراکراما راؤ کے خلاف ڈیووس میں چیف منسٹر کے تبصروں کی سخت مذمت کی۔
ریونت ریڈی کے داووس کے دورے اور سرمایہ کاری کے دعووں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، شراون نے ایک واضح تصویر پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی نے ڈاوس میں تلنگانہ کے لیے 40,000 روپے کی بنیادی سرمایہ کاری حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان میں اڈانی سے 12,000 کروڑ روپے شامل ہیں۔ گوڈی انڈیا سے 8,000 کروڑ روپے؛ جے ایس ڈبلیو سے 9,000 کروڑ روپے، اور ویب ورکس سے 5,200 کروڑ روپے۔
“تقریباً 30 فیصد (12,400 کروڑ) کل سرمایہ کاری (40,000 کروڑ) ایک شخص گوتم اڈانی کی ہے۔ کیا یہ تلنگانہ میں گُڈ اڈانی اور دہلی میں بیڈ اڈانی کے ساتھ ‘دہلی میں کُشتی اور گلی میں دوستی’ کا معاملہ ہے؟ “
اڈانی ڈیفنس سسٹمس اینڈ ٹیکنالوجیز نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے ۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے الزام لگایا تھا کہ اڈانی گروپ کو دفاعی شعبے کا تجربہ نہیں ہونے کے باوجود بی جے پی حکومت کی سرپرستی سے اسے فائدہ ملا ہے ۔ اب اسی گروپ کو تلنگانہ میں اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت کیوں دی جارہی ہے؟ شروان نے مطالبہ کیا کہ راہول گاندھی کو اس پر اپنا موقف واضح کرنے کی ضرورت ہے۔
اسی طرح، انہوں نے کہا کہ گوڈی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے 8,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ اس کا مجاز شیئر کیپٹل صرف 1.5 کروڑ روپے ہے، اور ادا شدہ سرمایہ 75 لاکھ روپے سے کم ہے۔ سالانہ منافع/نقصان صرف 27 لاکھ روپے ہے۔ ایسے میں اس کمپنی کے لیے 8000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کیسے ممکن ہے؟
“2022 میں، جے ایس ڈبلیو انرجی اور تلنگانہ حکومت نے پہلے ہی ایک ہائیڈرو پمپڈ اسٹوریج پلانٹ کے لیے ایک ایم او یو پر دستخط کیے تھے۔ کانگریس کا دعویٰ ہے کہ جے ایس ڈبلیو نے ڈبلیو ای ایف، ڈاوس میں اسی ایم او یو پر دستخط کیے تھے۔ C4IR کا اعلان کے ٹی آر نے پہلے ہی کیا تھا۔ دیگر سرمایہ کاری جیسے
Aragen Life Sciences & WebWerks
۔ توسیع/سرمایہ کاری کے لیے بی آر ایس حکومت کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا‘‘ ۔
شروان نے سوال کیا ایسے میں ریونت ریڈی نے تلنگانہ کیلئے کون سی سرمایہ کاری حاصل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کمپنی کی بے عزتی کیے بغیر، کانگریس حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کی سرمایہ کاری کے بارے میں شکوک و شبہات کو دور کرے۔
ریونت ریڈی کو جھوٹ اور تکبر کا مظہر قرار دیتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ریونت ریڈی سرمایہ کاری کے اعلانات میں بھی جھوٹ واضح دکھ رہا ہے ۔
شراون نے پارلیمنٹ میں راہول گاندھی کی تقریر کا ایک ویڈیو کلپ بھی چلایا جس میں انہوں نے گوتم اڈانی پر تنقید کی اور مودی حکومت پر قریبی روابط رکھنے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے اڈانی کو قومی دھوکہ باز تک کہا تھا ۔ راہول گاندھی ابھی بھی بھارت جوڑو نیا یاترا میں اڈانی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ کانگریس کو اس کی وضاحت کرنی چاہئے – راہل دہلی میں اڈانی پر حملہ کیوں کرتے ہیں، کیوں ریونت ریڈی انہیں فروغ دے رہے ہیں۔
“لوگوں کو واقعات کی ترتیب کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ پہلے، ریونت ریڈی نے دہلی میں پی ایم مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے پی ایم کے ساتھ کچھ ذاتی بات چیت بھی کی لیکن میڈیا کو تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔ بعد میں، اڈانی نے تلنگانہ میں 12,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔ پھر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ضمنی انتخابات میں ایم ایل سی کی دو نشستوں کے لیے علیحدہ پولنگ کا اعلان کیا جس سے کانگریس کو فائدہ پہنچا ۔
“اڈانی گروپ نے کانگریس کے زیر اقتدار کرناٹک میں 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا اور راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بھی اسی طرح کی سرمایہ کاری کی تھی جب کانگریس اقتدار میں تھی۔ کیا ریونت ریڈی اب مودی کے ہاتھ میں کٹھ پتلی بن کر کھیل رہے ہیں؟ راہول گاندھی اور ریونت ریڈی دونوں کو واضح کرنا چاہیے۔ ریونتھ ریڈی کو یا تو منافقت کا اعتراف کرنا چاہئے یا یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ وہ کانگریس پارٹی میں کام کرنے والے مودی کے نمائندے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پچھلی کے سی آر حکومت نے اڈانی کی تجاویز کو مسترد کردیا تھا۔
شراون نے یہ بھی الزام لگایا کہ ڈیووس میں ریونت ریڈی کی تقاریر نے ریاست کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ ریونت ریڈی نے کے ٹی آر کے خلاف غلط الفاظ کہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے 10 سالوں کے دوران آئی ٹی کی برآمدات 57,000 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ۔ آئی ٹی سیکٹر میں بھی 10 لاکھ نوکریاں پیدا ہوئیں۔ ٹی ایس آئی پاس کے ذریعے لاکھوں ملازمتیں پیدا کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ورکس اور ٹی ہب جیسے اقدامات نے علمی مرکز کے طور پر بین الاقوامی سطح پر تلنگانہ کی شبیہ کو بڑھایا۔
شروان نے کہا کہ ریونتھ ریڈی نے مکمل تکبر اور لاعلمی کے ساتھ بات کی۔ وہ جھوٹ پھیلا کر چیف منسٹر کی کرسی کا احترام نہیں کر رہے ہیں۔انہیں ریاست کی شبیہ کو بڑھانا چاہئے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانا چاہئے۔ لیکن ریونت ریڈی نے اس موقع کو سابق وزیر کے ٹی آر کو نشانہ بنانے کے لئے ایک سیاسی پلیٹ فارم کے طور پر استمعال کیا۔
شراون نے الزام لگایا کہ ریونت ریڈی نے نہ کافی علم یا تجربہ کے بغیر پبلسٹی اسٹنٹ کا سہارا لیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریونت ریڈی نے بین الاقوامی پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے جھوٹ سے بھرپور سیاسی تقریریں کیں۔ ریونتھ نے ریتھو بھروسہ اسکیم کو نافذ کرنے کے بارے میں جھوٹ بولا۔ انہوں نے یہ کہہ کر کسانوں کی بھی توہین کی کہ ان کے پاس ٹیکنالوجی، آلات اور کاشتکاری کے بارے میں علم نہیں ہے۔