
تلنگانہ کے ضلع میڑچل کے سورارم میں مندر میں خاتون کی لاش پائی گئی۔اتوار کی صبح جب اس مندر کوپجاری اور اس کے ذمہ داروں نے کھولاتو یہ لاش پائی گئی۔
اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔پولیس، اس لاش کی شناخت کا کام کررہی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔