
مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق منچ کی جانب سے ملک میں سروے کیا گیا ہے اور74 فیصد مسلمان ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے خوش ہیں اور نریندر مودی کو ہندوستان کا سب سے کامیاب وزیراعظم مانتے ہیں۔
سروے کے مطابق 70 فیصد مسلمانوں کو مودی حکومت پر بھروسہ ہے۔ سروے کے حوالہ سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مودی حکومت میں مسلمان محفوظ ہیں اور ہر کے پاس ترقی کے مساوی مواقع موجود ہیں۔