تلنگانہ کے ضلع کھمم میں سنٹرل لائبریری کی قدیم عمارت مہندم

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ڈپو روڈ پر سنٹرل لائبریری کی قدیم عمارت مہندم ہوگئی۔اس حادثہ کے وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا جس کے نتیجہ میں بڑا حادثہ ٹل گیا۔عمارت کے گرنے کی آواز سن کر متصل عمارت میں زیر تعلیم طلباء خوفزدہ ہو کرجان بچانے کیلئے دوڑپڑے۔

وزیرٹی ناگیشور راؤ جنہوں نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا، طلباء سے بات کی اور اس سلسلہ میں معلومات حاصل کیں۔انہوں نے کلکٹر کو ہدایت دی کہ وہ اس لائبریری کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے اقدامات کریں۔بلدیہ کے عملہ نے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ یہ عمارت 1957 میں تعمیر کی گئی تھی۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کانگریس جنرل سکریٹری کےسی وینو گوپال سے کی ملاقات

Read Next

تلنگانہ:جنگلی کتوں کے حملہ سے ایک ہرن کو لوگوں نے بچایا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular