
بی آر ایس پارٹی کے رکن اسمبلی کوشک ریڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کہہ رہے ہیں کہ حکومت ملازمین کو چوتھے دن تنخواہ دی ہے ۔ انھوں نے اس کا خیر مقدم کیا ۔ اور ہر مہینے چار تاریخ کو تنخواہ جاری کرنے کی مانگ کی ہے۔
کوشک ریڈی نے کہاکہ کوڈندارم نے جھوٹ پھیلایا کہ کے سی آر حکومت نے ایک بھی سرکاری نوکری نہیں دی۔ کوشک ریڈی نے بتایا کہ بی آر ایس حکومت میں 1 لاکھ 60 ہزار 63 نوکریاں دی ہے۔ بی آر ایس نے نوکریاں دی تب ہی آپ نے ملازمین کو تنخواہیں دی ہے۔
کے سی آر حکومت میں بھرتیوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔وہ مختلف مراحل میں ہیں۔ انھوں نے ریونت ریڈی سے 2 لاکھ ملازمتوں کو بھرتی کرنے اور فوری طور پر جاب کیلنڈر کرنے کی مانگ کی ہے۔ کے سی آر حکومت کون سے محکموں میں کتنی ملازمتیں بھری گئی ہیں اس کی مکمل تفصیلات جاری کر رہی ہے۔جھوٹ کی بنیاد پر کانگریس کی حکومت بنی ہے۔
یہ سچ نہیں ہے کہ کے سی آر کے دور میں پرائیویٹ اور آئی ٹی سیکٹر میں لاکھوں نوکریاں دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ صنعتیں KCR پاور ہالی ڈے کے بغیر چلای ہے۔ یہ سچ نہیں ہے۔ اب تو بھی کانگریس لیڈروں کو حقائق بیان کرنے چاہئیں۔ ہم اپنے خلاف مانک ٹیگور کے ہتک عزت کے مقدمے کا جواب عدالت میں ہی دیں گے۔