کالیشورم پراجکٹ کی جانچ پر دوہری پالیسی، کانگریس حکومت پر بنڈی سنجے کی تنقید

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ورکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کمار نے کالیشورم پراجکٹ کی جانچ پر دوہری پالیسی اختیار کرنے پر کانگریس حکومت پر تنقید کی۔انہوں نے آج صبح اے بی وی پی کریم نگر شاخ کے زیراہتمام گیتا بھون اسکوائر سے نکالی گئی تھری کے رن میں حصہ لیا۔

بنڈی سنجے نے سوال کیا کہ کانگریس حکومت سی بی آئی کے ذریعہ کالیشورم پراجکٹ میں ہوئی بدعنوانیوں کی جانچ کیوں نہیں کر وارہی ہے؟ جبکہ کانگریس نے کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی بدعنوانی کا الزام لگایا ہے، انہوں نے پوچھا کہ مکمل کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر میں ہوئی بے ضابطگیوں کی کوئی جانچ کیوں نہیں کروائی جارہی ہے؟ کانگریس کے لیڈران صرف میڈی گڈا بیریج کے معاملہ پر عدالتی جانچ کی کیوں مانگ رہے ہیں؟

بنڈی سنجے نے کہا کہ کانگریس کی دوہری پالیسیوں کے لیے اس سے زیادہ ثبوت اور کیا چاہیے۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کی جانچ سی بی آئی سے ہونی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی ریاست اور عوام کے مفاد کے لیے کانگریس حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

بی جےپی لیڈر نے ساتھ ہی رام مندر تقریب میں شرکت نہ کرنے کانگریس کے فیصلہ پر تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ حیرت کی بات ہے کہ کانگریس کے اعلیٰ لیڈروں نے اس پروگرام کا بائیکاٹ کیا۔ کانگریس کے لیے کسی مقدس پروگرام پر سیاست کرنا مناسب نہیں ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ قانون سازکونسل کی دو مخلوعہ نشستوں کے ضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری

Read Next

گوگل کمپنی کے نائب صدرنے کی وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی سے ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular