تلنگانہ:باپ کی موت کاصدمہ، آخری رسومات کے موقع پر بیٹی کی موت

باپ کی موت کے صدمہ پراس کی آخری رسومات کی تیاری کے موقع پر بیٹی کی بھی موت ہوگئی۔یہ دل دہلادینے والا واقعہ تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کی جڑچرلہ بلدیہ کی وینکٹیشور کالونی کے رہنے والے دامودر کی موت ہوگئی۔

اس کی بیٹی سنیتااس سے بے پناہ محبت کرتی تھی جو اس کی موت کے صدمہ کو برداشت نہ کرسکی، وہ اپنے والد کی آخری رسومات کی تیاری کے دوران گر گئی جس پر اس کے رشتہ داروں نے اس کو علاج کیلئے فوری طورپر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی نہ صرف اس خاندان کے ارکان بلکہ آخری رسومات میں شرکت کرنے والے افراد اور مقامی عوام میں غم کی لہردوڑگئی۔ سنیتا نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل منڈل میں سرکاری ٹیچر کے طور پر کام کر رہی تھی۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:ضلع کریم نگر میں آبپاشی کے دفتر میں چوری کی واردات

Read Next

ماں کی موت۔زندہ سمجھ کر ذہنی متاثر بیٹا ساتھ رہنے لگا۔ بدبو کی شکایت پر پولیس نے دروازہ توڑکرلاش نکالی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular