تلنگانہ ایم ایل سی ضمنی انتخابات، دونوں نشستوں پر کانگریس کی کامیابی ممکن

تلنگانہ قانون ساز کونسل کی، ایم ایل اے کوٹہ کے تحت دو نشستوں کے انتخابات 29 جنوری کو ہونے والے ہیں ۔ شیڈول کے اعلان کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں گشتت کرنے‌لگی تھی کہ کانگریس سیاسی طور پر مظبوط ہونے کے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرےگی۔ جبکہ حکمراں پارٹی کے پاس اتنے ارکان اسمبلی نہیں کہ وہ صرف با آسانی ایک نشت پر کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ اسی دروان الکیشن کمیشن نے کہا کہ دو نشستوں کے لئے علیحدہ علیحدہ انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ سے کانگریس کو دو نشستوں پر آسانی سے کامیابی حاصل ہوگی۔ اگر دو سیٹوں کے لئے علیحدہ طور پر انتخابات ہوں گے۔ تو ہر امیدوار کو 60 رکن اسمبلی کے ووٹ کی ضرورت ہوگی۔ اگر انتخابات ایک ساتھ ہوتے تو ہر امیدوار کو 40 ووٹ کی ضرورت ہوتی ۔ لیکن اب کانگریس کی دونشتوں پر کامیابی کی راہ ہموار ہوگی ہے۔ دوسری طرف بی آر ایس پارٹی الیکشن کمیشن کے اس فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کانگریس کی حکمرانی پر عوام کا اظہار اطمینان ۔ شیو سینا ریڈی

Read Next

پرجا پالانا میں جمعہ تک 18لاکھ 29ہزار 274 درخواست موصول

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular